یو این آئی
دبئی /آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کا 13واں ایڈیشن 30 ستمبر 2025 کو شروع ہو رہا ہے اور یہ مقابلہ ہندسوتان اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہوگا۔ جس میں دنیا بھر کی نمایاں ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایونٹ کے دوران شائقین کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے اور ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی۔”کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق 50 اوورز کے میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ۔میچوں کی میزبانی کیلیے ہندوستان کے چار شہروں – بنگلورو، گوہاٹی، اندور، وِشاکھا پٹنم اور سری لنکا کے کولمبو کو منتخب کیا گیا ہے ۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ بنگلورو کے ایم چنّاسوامی اسٹیڈیم میں ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان ہوگا۔یہ ٹورنامنٹ 2 نومبر 2025 کو فائنل کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا اور اگر سری لنکا کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچتی ہے تو فائنل کولمبو میں ہو سکتا ہے ، ورنہ بنگلورو اس کی میزبانی کرے گا۔ ہندوستان کو یہ 1978، 1997 اور 2013 کے ایڈیشن کے بعد خواتین کے عالمی کپ کی میزبانی کرنے کا چوتھا موقع ملا ہے جبکہ سری لنکا پہلی بار میگا ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے ۔آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں 8 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے نبرد آزما ہوں گی جن میں میزبان ہندوستان اور سری لنکا ،،نیوزی لینڈ ،دفاعی چیمپئن آسٹریلیا،بنگلہ دیش، انگلینڈ،پاکستان اورجنوبی افریقا شامل ہیں۔ آسٹریلیا کی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لئے ایکشن میں ہوگی۔آسٹریلیا کی ویمنزٹیم نے 2022 میں اپنا ساتواں ٹائٹل جیتا تھا۔ ٹورنامنٹ رائونڈ رابن اورناک آئوٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جون 2025 میں تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ یہ میگا ٹورنامنٹ 30 ستمبر سے 2 نومبر 2025 تک ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے میچز کے لئے بھی آئی سی سی نے بھارت اور سری لنکا میں فائنل وینیوز کا اعلان کیا تھا۔ ہندوستان میں بنگلورو، گوہاٹی، اندور، اور وشاکھاپٹنم اور سری لنکا میں کولمبو کے شہروں کا ابتدائی طور پر مقامات کے طور پر اعلان کیا گیا تھا لیکن اس سے اگلے ماہ آئی سی سی نے بنگلورو کے مقام کو نوی ممبئی میں ڈی وائی پاٹل سٹیڈیم سے تبدیل کر دیا تھا۔میگا ایونٹ کا ایک سیمی فائنل میچ نوی ممبئی کے ڈی وائی پاٹل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل اور فائنل کے مقامات کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ 30 ستمبر کو میگا ایونٹ کا ابتدائی میچ میزبان ممالک ہندوستان اور سری لنکا ٹیموں کے درمیان بارساپارہ کرکٹ سٹیڈیم، گوہاٹی میں کھیلا جائے ۔میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 29 اکتوبر،دوسرا سیمی فائنل میچ 30 اکتوبرکو کھیلا جائے گاجبکہ میگا ایونٹ کا فائنل معرکہ 2نومبر کو ہوگا۔