کپوارہ //کپوارہ کے رامحال علاقہ میں دوران شب نقب زنی کی ایک واردات میں ولگام ہندوارہ بازار میں ایک درجن سے زائد دکانو ں کا صفایا کیا گیا جس کے خلاف مقامی دکانداروں نے بدھ کو اپنی دکانو ں کو بند رکھا اور واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔نقب زنو ں نے ایک درجن دکانو ں کے شٹر تو ڑ دیئے اور ان میں لاکھو ں روپیہ کا سازو سامان اڑا کر لے گئے ۔مقامی دکاندارو ں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سالو ں کے دوران ویلگام بازار میں کئی مرتبہ دکانو ں میں نقب لگا کر ان میں ضروری سازو سان اڑا لیا گیا ۔دکاندارو ں کا کہنا ہے کہ انہو ں نے بینکو ں سے قرضہ لیکر روز روٹی کمانے کے لئے دکان کرایہ پر لیکراپنا کا رو بار شروع کیا تھا ۔بدھ کی صبح جب دکاندار اپنی دکانیں کھولنے کے لئے ویلگام پہنچ گئے تو وہا ں دکانو ں کے شٹرتوڑے ہوئے پا کر ان کے ہوش و حواس اڑ گئے ۔انہوںنے دن بھر ویلگام میں بطور احتجاج اپنی دکانوں کو بند رکھا اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کی اور تحقیقات شروع کی ۔