جموں//ایک ویشنودیوی یاتری اس وقت پراسرار طورپر لقمہ اجل بن گیاجب وہ ضلع ریاسی کے کٹڑہ میں ترکوٹاپہاڑیوں سے ہوتاہوا گپھاکی طرف جارہاتھا۔ایک سینئرپولیس افسرکے مطابق اومکار سنگھ گپھاکے راستے میں سیڑھیوں سے پراسرارطورپرگرگیاجس کے بعداسے ڈسپنسری لایاگیاجہاں پرڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔یاتری کی نعش کمیونٹی ہیلتھ سنٹر (سی ایچ سی ) کٹرہ میں لائی گئی ہے اور اس سلسلے میں معاملہ بھی درج کرلیاگیاہے۔