عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع کے کٹرا قصبے میں تریکوٹہ پہاڑیوں میں واقعویشنو دیوی کے یاتریوں کے لیے کٹرہ سے سانجھی چھت تک معطل ہیلی کاپٹر سروس جمعہ کو دوبارہ شروع ہوئی۔ایک عہدیدار نے کہا’’آج صبح موسم بہتر ہونے کے بعد، کٹرا سے سانجی چھت کے لیے ہیلی کاپٹر سروس دوبارہ شروع ہو گئی ہے‘‘۔ہیلی کاپٹر سروس جمعرات کو تریکوٹہ پہاڑیوں میں مسلسل بارش کی وجہ سے گھنے دھند کی وجہ سے معطل کردی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ یاترا آسانی سے بھون کی طرف بڑھ رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا “فی الحال، ہر روز تقریباً 16,000سے 20,000یاتری بھون کا دورہ کر رہے ہیں”۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر کے سکولوں میں جاری بورڈ کے امتحانات
ختم ہونے کے بعد اپریل کے وسط سے مزار پر رش بڑھنے کی امید ہے۔