عظمیٰ نیوزسروس
جموں// لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کو دوبارہ تشکیل دیا ہے اور مختلف شعبہ ہائے زِندگی سے تعلق رکھنے والی نو ممتاز شخصیات کو تین سال کے لئے ممبر کے طور پر نامزد کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنرجو کہ شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، نے اس تشکیل نو کی منظوری سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا۔نامزد اَرکان می سدھا مورتی، مہامنڈلیشور سوامی ویشویشورانند گری جی مہاراج، ڈاکٹر اشوک بھان آئی پی ایس( ریٹائرڈ)،بلیشور رائے آئی اے ایس( ریٹائرڈ)،گنجن رانا، ڈاکٹر کے کے تلوار، کلبھوشن آہوجا، للت بھسین اورسریش کمار شرما شامل ہیں۔ادھر لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ (ایس اے ایس بی) کی تشکیل نو کی ہے اور مختلف شعبہ ہائے زِندگی سے تعلق رکھنے والی نو ممتاز شخصیات کو تین سال کے لئے ممبر کے طور پر نامزد کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے شرائین بورڈ کی تشکیل نو اور ممبران کی نامزدگی کی منظوری سے متعلق ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جو شری اَمرناتھ جی شرئین بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔نامزد کئے گئے نو اَرکان میں سوامی اویدھیشانند گری جی مہاراج، پروفیسر کیلاش مہرا سادھو، کے کے شرما، کے این رائے، مکیش گرگ، ڈاکٹر شیلش رینہ، ڈاکٹر سمریدھی بندرو، سریش ہوارے اور پروفیسر وِشو مورتی شاستری شامل ہیں۔