اسلام آباد/ایجنسیز/ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم سخت حفاظتی انتظامات میں 19سال بعد پاکستان پہنچ گئی ہے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نجی ایئر لائن کے ذریعے دبئی سے اسلام آباد پہنچی ہے۔ویسٹ انڈیز کا ٹیسٹ اسکواڈ 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گا، پہلا ٹیسٹ 17 جنوری اور دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے شروع ہو گا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دونوں ٹیسٹ میچز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان شاہینز اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 10جنوری سے 3 روزہ وارم اپ میچ اسلام آباد کلب میں کھیلا جائے گا۔