اننت ناگ//ویسو پنڈت کالونی میں شیوراتری ملن کا اہتمام کیا گیا۔پروگرام کا اہتمام وادی کے سرکاری دفاترمیں کام کر رہے مائگرنٹ پنڈتوں نے کیا تھا۔اس ملن میں ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام شوکت اعجاز،ڈی آئی جی جنوبی کشمیر اتل گوئل،پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر اعجاز اسد ،ایس ایس پی کولگام پولیس و سیول محکموں کے افسران کے علاوہ سماج کے مختلف طبقوں سے وابستہ افراد نے شرکت کی ۔پروگرام میں کئی فنکاروں نے سامعین کو محظوظ کیا۔تہوار کی مناسبت سے انتظامیہ نے کالونی میں اشیائے خوردونوش کی چیزیں مناسب قیمتوں پر مہیا رکھی تھیں ۔اس موقع پرمقامی مسلمانوں نے پنڈت برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تحائف پیش کئے ۔ویسو ویلفیئر کمیٹی کے صدر سنی رینا کا کہنا تھا کہ اس ملن کا مقصد کشمیر کی صدیوں پرانے بھائی چارے کو زندہ رکھنا ہے تاکہ جس طرح ماضی میں یہ تہوار مقامی مسلمانوں کے ہمراہ منایا جاتا تھا اسی طرح یہ ایک پہل ہے کہ کھوئے ہوئے ماحول کو دوبارہ واپس لایا جائے۔ڈی سی کولگام نے کہا کہ یہ تہوار پیار،محبت اور مذہبی رواداری کو برقرار رکھنے کا درس دیتا ہے ۔انہوں نے پروگرام کے منتظمین کو مبارکباد پیش کی ۔