قاضی گنڈ/ عارف بلوچ /قاضی گنڈ میں سنیچر کی صبح فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک عام شہری زخمی ہوا ۔پولیس کے مطابق جنگجوئوں نے ویسو کے نزدیک سنیچر صبح قریب پانچ بجے سی آر پی ایف کی گاڑیوں پر گولیاں چلائیں گئیں تاہم گولیاں فورسز گاڑی کے بجائے وہاں سے گذر رہی الٹو زیر نمبرJK02BJ 6600پر جالگیں جس کے سبب گاڑی میں سوارعارف مینو ولد غلام قادر ساکن بخشی آباد اننت ناگ زخمی ہوا ۔گولیاں اُن کے پیٹ میں لگی ہیں اور اُس سے علاج معالجہ کیلئے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا ،مذکورہ شہری بانہال میں ایک نجی کمپنی میں کام کر رہا ہے ۔پولیس نے جائے موقع پر گولیوں کے 20خالی خول بر آمد کئے ۔واقعہ کے فوراََ بعد فوج،سی آر پی ایف و پولیس نے علاقہ کو محاصرہ میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی جبکہ جموں سرینگر شاہراہ پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ۔واضح رہے کہ رواں مہینے کی تین تاریخ کو جنگجوئوں نے ٹول پوسٹ کے نزدیک آرمی کانوائے پر گھات لگا کر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دواہلکارہلاک اورچاردیگر زخمی ہوئے تھے ۔