سرینگر //وزیر برائے مال، امداد و باز آباد کاری اور تعمیراتِ نو عبدالرحمان ویری نے کہا کہ ایک مو¿ثر ، ذمہ دار اور اشتراکی انتظامیہ ہی حکومت کے ترقیاتی مقاصد کو پور ا کرسکتی ہے۔وزیر موصوف کشمیر میں پہلی مرتبہ منعقدہ ایک روزہ ریونیو کانفرنس کے دوران حاضرین سے خطاب کررہے تھے جس کا انعقاد یہاں انسٹی چیوٹ آف ایڈوانسڈ سٹیڈیز اِن ایجوکیشن میں ہوا۔ میٹنگ میں فائنانشل کمشنرمحکمہ مال ، صوبائی کمشنرکشمیر ، کمشنر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈس ،ڈپٹی کمشنران اور صوبائی انتظامیہ سے وابستہ دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ویری نے کہا کہ تحصیلدار اپنے حد اختیار والے علاقوں میں مختلف محکمو ں کے نوڈل افسران ہیں جنہیں اپنے علاقوں میں عوامی خدمات کی فراہمی نظام کو مو¿ثر بنانا چاہئے اور اس کے لئے تمام متعلقہ محکموں کے ذمہ داراں کے ساتھ باقاعدگی سے میٹنگو ںکا انعقاد کیاجانا چاہئے۔ انہوںنے کہا کہ ڈپٹی کمشنروں اور تحصلیداروں کو دیگر محکموں کے معقول کام کاج کو یقینی بنانے کے لئے اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ لوگو ں کی انتظامیہ کے ساتھ کافی امیدیں وابستہ ہےںجنہیں پورا کرنا ان کا فرض منصبی ہے۔وزیر نے محکمہ مال کے ملازمین کو اپنے علاقوںمیں اہم پروجیکٹو ں کی عمل آوری کے لئے اراضی کے حصول میں سرعت لانے کے لئے مختلف محکموں کے ساتھ قریبی تال میل قائم کرنا ہوگا۔انہوں نے زمین کی منتقلی کا عمل آسان بنانے پر بھی زور دیا۔ ویری نے تحصیلداروں کو اپنے علاقوں میں سیٹزنز کونسل تشکیل دینے کے لئے کہا۔وزیر نے کہا کہ کشمیرمیں پہلی تاریخی ریونیو کانفرنس کے انعقاد کا مقصد ریونیو معاملات سے متعلق جانکاری تجربہ کار ہاتھوں سے نئی نسل تک پہنچانا تھا۔ انہوںنے کہا کہ نوجوان افسروں کا ریونیو قوانین اور ان کے اطلاق سے متعلق جانکاری رکھنا لازمی ہے۔