سرینگر//مال ، امداد اور باز آباد کاری کے وزیر عبدالرحمان ویری نے کل شہر سرینگر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے کسٹوڈین املاک کا جائیزہ لیا ۔ اُن کے ہمراہ محکمے کے کمشنر سیکرٹری محمد اشرف میر ، کسٹوڈین جنرل اعجاز احمد بٹ ، ضلع ترقیاتی کمشنر فاروق احمد لون اور دیگر افسران بھی تھے ۔ وزیر نے برین نشاط میں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی طرف سے نوجوانوں کیلئے وقف کئے گئے سٹیڈیم کا بھی دورہ کیا ۔ اس موقع پر سپورٹس کونسل کی طرف سے منعقدہ کرکٹ میچ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے پرویز رسول جیسے کھلاڑیوں کا تذکرہ کیا اور کہا کہ کشمیر کے نوجوان صلاحیتوں سے مالا مال ہیں جس کا ثبوت انہوں نے ملکی اور غیر ملکی سطح پر پیش کیا ہے ۔ سپورٹس کونسل کے سیکرٹری وحید الرحمان پرہ نے وادی کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے وزیر کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیر نے اشبر نشاط میں 21 کنال کسٹوڈین اراضی کا دورہ کر کے اسے معقول طور استعمال میں لانے کی ہدایت دی ۔ وزیر نے گپکار ، اندرا نگر ، زیون اور حیدر پورہ میں واقع کسٹوڈین املاک کا دورہ کر کے اس کی حد بندی کرنے کے احکامات دئیے ۔ وزیر نے صنعت نگر میں کمیونٹی ہال کا بھی دورہ کیا اور اس میں عوام کی سہولیت کیلئے تمام سہولیات دستیاب رکھنے کے احکامات دئیے ۔