سرینگر//وزیر برائے مال ، امداد ، باز آبادکاری عبدالرحمان ویری نے کل ضلع اننت ناگ میں محکمہ تعمیراتِ عامہ کے کا م کاج کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگ طلب کی۔میٹنگ میںکمشنر سیکرٹری تعمیراتِ عامہ، چیف انجینئر تعمیراتِ عامہ ، چیف انجینئر پی ایم جی ایس وائی ،ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جے کے پی سی سی ، ڈائریکٹر پلاننگ تعمیراتِ عامہ ، سپرانٹنڈنٹ انجینئر اننت ناگ اورمحکموں دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔وزیر نے افسران کو سنگم سری گفواری سڑک، کھنہ جنکشن سے مہندی کدل سڑک ، لارکی پورہ زلڈورہ لسر سڑک کے لئے زمین کے حصول کے عمل میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔انہوں نے ا س سلسلے میں رُکاوٹوں کو بروقت دور کرنے کے لئے بھی کہااور گنڈ ہانجی پورہ بجبہاڑہ پُل ، لارکی پورہ اور آڑو پل کی تکمیل کے لئے بھی تاریخ متعین کی ۔وزیر کو بتایا گیا کہ ضلع میں اب تک 186کلومیٹر میکڈم بچھایا گیا ہے اور اُنہوں نے ضلع کی دیگر سڑکوں پر بھی میکڈم بچھانے کے کا م میں بھی سرعت لانے کی حکام کو ہدایت دی ۔وزیر نے افسران کو ضلع میں سی آر ایف بڑے سڑک پروجیکٹوں بشمول مٹن ۔آکورہ ۔پوش کری سڑک ہمہ گام نمبل تک ، ویری ناگ کپرن سڑک ، برنگی کنال تک سڑک کی تعمیر ، سیر ہاپت نار عشمقام سڑک ، پہلگام کھنہ بل سڑک ، برکہ پورہ ۔ کن گن ہال چھتر گل سڑک ، مٹن اچھہ بل سڑک پر تعمیراتی کام میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔چیف انجینئر پی ایم جی ایس وائی نے مرکزی سکیموں کے تحت تعمیر کی گئی مختلف سڑکوں کی تفصیل پیش کی جن میں لین ون مور گن ٹاپ ، بجہاڑہ ووپ زن دیگر سڑکیں موجود ہیں۔وزیرنے افسران کو ہدایت دی کہ وہ شوپیان ۔بجہاڑہ سڑک پر ریلوے سے گنڈ شالی تک کی 2کلومیٹر سڑک مسافت پر میکڈم بچھانے کا کام فوری طور شروع کریں ۔ ویری نے افسران کو ٹینڈ ر موصول ہونے کے بعد کی مدت کو کم کرنے کی ہدایت دی جس سے ٹھیکداروں کو کام بغیر کسی التوا ¿کے الاٹ کئے جاسکیں اور قیمتوں میں اضافہ کی بھی کوئی گنجائش نہ رہے۔وزیر نے چیف انجینئروں کو فارسٹ ایڈوائزری کمیٹی کو پروجیکٹ پیش کرنے کے لئے کہا تاکہ دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں ایسے تمام سڑک پروجیکٹوں کو کلیرنس حاصل ہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کام کاج کے مختصر مدت کو ملحوظ نظر رکھنا ہوگا۔ویری نے اراضی کے حصول کے معاملات کو فوری طور نمٹانے کے لئے انجینئر نگ، مال اور جنگلات محکموں کے مابین قریبی تال میل لازمی ہے۔