ڈورو///ویری ناگ ٹریڈرس فیڈریشن نے کٹھوعہ قتل و عصمت دری معاملے کے ملزمان کو کیفردار تک پہنچانے کے مطالبے کو لے کر احتجاج ریلی نکالی ۔احتجاج میں شامل تاجروںنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پرمعصوم بچی کے قاتلوں کو سزا دو،ہم کیا چاہتے انصاف نعرے درج تھے ۔مقررین نے پولیس کی کاروائی کوصحیح اور بروقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ معصوم مقتولہ کی عصمت دری و قتل میں ملوث تمام ملزمین کو سزائے موت دی جائے ۔اُنہوں نے جموں میں بارایسوسی ایشن ممبران کی مداخلت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ملوث ممبران کے خلاف کاروائی کرنے کی مانگ کی ۔