اسلام آباد// جنوبی کشمیر کے ویری ناگ علاقے میں قائم بیکن کیمپ پر جنگجوئوں نے سوموار کی شام دیر گئے گرنیڈ داغا جس کی زد میں آکر ایک بیکن ملازم زخمی ہوا ۔جنگجوئوں نے اس موقعے پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ جنگجوئوں نے ویری ناگ میں قائم بیکن کیمپ پر ہتھ گولہ داغا اور فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک بیکن ملازم زخمی ہوا ہے جسے فوری وطر اسپتال منتقل کیا گیا ۔ذرعء نے بتایا کہ علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے اور تلاشی کاروائی شروع کی گئی ہے۔