اننت ناگ //ویری ناگ میں کراٹے مقابلوں کا انعقاد ہواجس میں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔کھیل کے منتظم عامر گلزار کا کہنا ہے کہ پروگرام کا مقصد یہاں کے نوجوانوں میں چھپی صلاحیتوں کونکھارنا ہے اور نوجوان نسل کو بُر ی عادتوں سے دور رکھنا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ وہ گذشتہ ایک سال سے اس طرح کے کھیل مقابلے منعقد کر رہے ہیں ۔تقریب میںکھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔
دوسری سیڈ چین لوگ کو ہرا کر پریت فائنل میں باسل، 17 مارچ (یو این آئی ) ہندوستان کے اسٹار شٹلر اور 22 ویں رینک بی سائی پریت بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے دوسری سیڈ چین کے چن لوگ کو ہراکر سوئس اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے خطابی مقابلے میں داخلہ حاصل کر لیا۔ غیر سیڈ اور عالمی رینکنگ میں 22 ویں نمبر کے کھلاڑی پریت نے ہفتہ کو پانچویں درجہ بندی کے لوگ کو 46 منٹ میں 21-18 21-13 سے شکست دے کر تہلکہ مچا دیا۔