سرینگر/جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ علاقے میں سنیچر کو فورسز کے ساتھ مختصر فائرنگ کے تبادلے میں ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔
حکام کے مطابق اقبال احمد نامی یہ جنگجو نوپورہ ،ڈورو کا رہنے والا تھا۔
اس سے قبل فورسز نے جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعدنوگام گائوں کا محاصرہ کیا اور تلاشی شروع کی۔
اس دوران مذکورہ جنگجو نے فائرنگ کرکے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی جو ناکام بنائی گئی۔
علاقے میں فورسز کا تلاشی آپریشن جاری ہے۔
اس دوران ضلع اننت ناگ میں حکام نے موبائیل انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے۔