اننت ناگ //ویری ناگ میں آگ کے ایک واقعہ میں ریڈی میڈ گارمنٹ کی دکان مکمل طور پر خاکستر ہوگئی ۔محمد رفیق کوکا کی ریڈی میڈ گارمنٹس کی دکان میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب آگ نمودار ہوئی ۔بھیانک آگ کے سبب دکان میں موجود لاکھوں روپے کے ملبوسات و دیگر چیزیں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ۔آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کیا ہے۔بیوپارمنڈل ویری ناگ کے ترجمان نے حکومت سے متاثرہ دکاندار کی مالی مدد کرنے کی اپیل کی ۔