ویری ناگ//ویری ناگ اُموہ میں قائم مغل سرائے حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے انتہائی ناگفتہ بہہ حالت میں ہے اور سرائے بیت الخلاءاور گاﺅ خانے میں تبدیل ہوگئی ہے ۔مشہور سیاحتی مقام ویری ناگ باغ سے محض 1/2کلومیٹر دور اُموہ کی مغل سرائے مغل بادشاہ شاہ جہاں نے17ویں صدی میں تعمیر کیا ہے ۔مغل سرائے جو کسی زمانے میں مغل بادشاہوں کی آرام گاہ ہوتی تھی تاہم آج اس سرائے کو بیت الخلاءاور گاﺅ خانے میں تبدیل کیا گیا ہے ۔لمبی مغل سرائے بہترین فن تعمیر ہے جس کا کچھ حصہ گر گیا ہے اور دوسرے حصے گرنے کے کنارے پر ہے ۔ مغل سرائے کا پھیلاﺅ تقریباََ25کنال زمین پر تھا تاہم زمین کا کافی حصہ لوگوں نے ہڑپ لیا اور مکانات تعمیر کئے ہیں