جموں//ویرچکر ایوارڈیافتہ لانس نائیک موہن لال لکھوترہ کی 47ویں برسی کے موقعہ پر پونی چک گائوں میں نائب سرپنچ رام لال لکھوترہ اوراوم پرکاش سرگوترہ کی نگرانی میں شانتی ہون اورلنگرکااہتمام کیاگیا۔اس دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرایل کیتھ نے کہاکہ موہن لال لکھوترہ 7جیکلائی کے جوان تھے اور1971کی ہندپاک جنگ میں شاندارخدمات کیلئے انہیںبعدازمرگ ویرچکرسے نوازاگیااوراس جنگ میں اس نے اپنی جان کی قربانی دی تھی۔ اس موقعہ پرمقررین نے کہاکہ لکھوترہ نے دشمن کے ساتھ لڑتے ہوئے اپنی جان کانذرانہ پیش کیاجس کوفراموش نہیں کیاجاسکتاہے۔