لندن/ کپتان ویرات کوہلی نے انگلینڈ کے مجوزہ 100 بالز ایونٹ پر تحفظات ظاہر کردیے۔ انگلینڈ 2020 سے مینز اور ویمنز 100 بالز ایونٹ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا اوراس کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا جارہا ہے، جس میں 10 بالز کا اوور بھی شامل ہے۔ویرات کوہلی نے کہاکہ میں ذاتی طور پر کرکٹ میں ایک نئے فارمیٹ کے حق میں نہیں ہوں، پہلے ہی تین فارمیٹس کی وجہ سے بہت زیادہ کرکٹ کھیلی جاتی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اب کرکٹ کی کوالٹی پر کمرشل مفادات غالب آرہے ہیں،اس کا مجھے افسوس ہورہا ہے، میں کبھی اس نئے فارمیٹ کے تجربے میں شریک نہیں ہونا چاہوں گا۔