جموں // چیف ویجی لینس کمشنر پی ایل گپتا نے افسروں کی ایک میٹنگ کے دوران آرگنائزیشن کی کارکردگی کا جائیزہ لیا۔ ویجی لینس کمشنر غضنفر حُسین، ڈائریکٹر ویجی لینس آرگنائزیشن جاوید مجتبی گیلانی، سیکرٹری ایس وی سی ٹی کے بٹ اور دیگر متعلقین نے میٹنگ میں شرکت کی۔ڈائریکٹر ویجی لینس نے اس موقعہ پر آرگنائےزیشن کی کلہم کارکردگی کا خلاصہ پیش کیا۔سی وی سی نے کیسوں کی رجسٹریشن کی سالانہ بنیادوں پر صورتحال کا جائیزہ لیا۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ باقاعدہ مشترکہ چیکنگ عمل میں لائین تا کہ آرگنائزیشن کو استحکام بخشنے کے لئے مضبوط نگرانی کا نظام قائم کیا جاسکے۔سی وی سی نے تمام التواءمیں پڑے معاملات کو نمٹنانے پر زور دیا۔ انہوں نے لوگوں میں جانکاری عام کرنے کے لئے ہدایت دی۔