جموں //چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے چیمبر ہائوس میں ’’ویجی لنس بیداری ہفتہ‘‘ کے سلسلہ میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں ایس ایس پی ویجی لنس جموں ڈاکٹر ایم حسیب مغل، مہمان خصوصی تھے۔اس موقعہ پر انہوں نے اپنے خطاب میں ویجی لنس بیداری کی ہمیت اور ضرورت پر زور دیا ۔ انہوںنے سماج سے رشوت خوری کا خاتمہ کرنے کے لئے اقدام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ،تاکہ ملک کی ترقی اور خوشحالی یقینی ہو جائے۔ویجی لنس آرگنائزیشن کی جانب سے خطاب کرنے والوں میں انسپکٹراں کمل سانگڑا، نریش شرما ، شکیل احمد ،سی سی آئی کے عہدہ دار و سی سی آئی کے نائب صدر راجیو گپتا، سیکرٹری جنرل منیش گپتا ۔سیکرٹری سورو گپتا شامل تھے۔