رام بن //ویجی لنس آرگنائزیشن کی جانب سے رام بن میں ’’رشوت خوری سے پاک بھارت‘‘ کے عنوان سے ایک روزہ ویجی لنس بیداری کیمپ منعقد کیا گیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رام بن گورجیت سنگھ،جو کہ ضلع ویجی لنس افسر رام بن بھی ہیں، نے کیمپ کی صدارت کی جبکہ چیف پلاننگ افسر رام بن اوتم سنگھ ،تحصیلدار رام بن پرمود کمار اور ویجی لنس افسر انسپکٹر چمن گورکھا ،پردیپ کمار شرما ،اور بھٹو چودھری کے علاوہ ضلع افسران نے بھی کیمپ میں شرکت کی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں اے ڈی سی رام بن نے سماج کے تمام طبقوں پر سماج سے رشوتر خوری کا خاتمہ کرنے پر زور دیا ۔ اس موقعہ پر رشوت خوری کے خلاف کام کرنے کی حلف بھی دلائی گئی جس میں کیمپ کے تما م افسروںو اہلکاروں نے شرکت کی