جموں //این ایچ پی سی لمیٹڈ کی جانب سے جاری ایک پریس بیان کے مطابق این ایچ پی سی نے اپنے ریجنل آفس واقع جموں میں ویجی لنس بیداری ہفتہ 30اکتوبر سے4 نومبر تک منانے کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس کی افتتاحی رسم ایگزیکٹو ڈائریکٹر کلگائونکر نے انجام دی۔ اس موقعہ پر چیف انجینئر (سول)یوگیندر کوٹھا ،چیف انجینئر(فائنانس)کے ایل اچاریالو، سینئر منیجر (لاء) انیل کمار شرما و دیگر افسراں و اہلکار موجود تھے۔اس موقعہ پر کئی مقابلے جیسے کہ مضمون ، نظم سنانے اور بحث و مباحثۃ کا انعقاد کیا گیا جس میں تام ملازمین نے شرکت کی۔فاتح شرکا کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر کلگائونکر نے اختتامی تقریب پر انعامات سے نوازا۔اختتامی تقریب پر تمام لوگوں نے قومی ترانہ گایا ۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے ویجی لنس بیداری ہفتہ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد رشوت سے پاک بھارت اور ملازمین کو تفصیلی جانکاری دی۔انہوں نے کہا کہ رشوت خو ری کے خاتمہ کیلئے شفافیت ایک اہم قدم ہے، جسکے لئے ہم نے شروعات کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے کام و کاج میں شفافیت لائیں گے تو اس سے رشوت خوری کا خاتمہ ہو سکتا ہے جسکا مطلب ملک سے رشوت خوری کا خاتمہ ہے۔تقریب کے اختتام پر ملازمین کو ریفرشمنٹ فراہم کیا گیا ۔اسسٹنٹ منیجر(لاء) پئیوش منچولا نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا ۔