سرینگر//گورنر این این ووہرا نے چیف سیکرٹری بی بی وِیاس اور آئی پی ایس (ر) وجے کمار جو اس وقت مرکزی وزارتِ داخلہ کے سینئر سیکورٹی ایڈوائزر کے طور پر کام کر رہے ہیںکو مشیروں کے طور پر تقرری کے احکامات جار ی کئے ہیں۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کئے گئے ایک حکمنامے کے مطابق اس تقرری کے شرط و شرائط علاحدہ نوٹیفائی کئے جائیں گے۔دریں اثنا ء بی وی آر سبھرامنیم آئی اے ایس ( سی جی 1987) کو ریاست کے نئے چیف سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ۔