پروفیسر عطاالرحمٰن
اب وہیل چیئر کو عارضی وقت کے لیے برقی چیئر میں تبدیل کرنے کی آسان تکنیک آگئی ہے۔ اس حوالے سے جاپان نے ایک انوکھی ڈیوائس تیار کی ہے۔ یہ ڈیوائس وہیل چیئر کے پہیوں میں چڑھا دی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس میں برقی ڈرائیور بھی ہوتی ہے۔ اس کا کنٹرول وہیل چیئر پر بیٹھے فرد کی کمر پر بندھے ایک Bridgeمیں نصب کیا جاتا ہے۔ اس میں لگے ہر مرکزمیں 24وولٹ کی موٹر طاقت کی حامل لیتھیم آئن بیٹریاں نصب کی گئی ہیں۔ اس سے وہیل چیئر کو 20km.h کی رفتار اور30کلومیٹر فاصلے کی طاقت مل جاتی ہے۔ وہیل چیئر استعمال کرنے والا فرد اپنی مطلوبہ سمت میں خود کو ہلکا سا جھکاتا ہے تو وہیل چیئر اسی سمت چلنا شروع کردیتی ہے۔ یہ کام وہیل چیئر میں نصب فورس سینسنگ میکزم کی وجہ سے انجام پاتا ہے جو کہ دائروی رفتار Rotational Speed کو گاڑی کی رفتار (Speed) میں تبدیل کردیتا ہے۔پہلی مثالی وہیل چیئر جاپانی ادارے WHILLنے تیار کی ہے اور ابھی یہ ابتدائی جائزے کے مرحلے میں ہے، جس کے بعد اس کو مارکیٹ میں پیش کردیا جائے گا۔
� تل ابیب یونیورسٹی (TAU) کے محققین خون، دودھ اور Mucus پروٹین کو ٹرانسسٹر میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ یہ ایجاد حیاتیاتی انحطاط پذیر اور لچکدار برقی آلہ جات کی تیاری کے لیے وسیع بنیاد فراہم کرے گی۔ دودھ، میوکس اور خون کے پروٹین کے مختلف بلاک کو استعمال کرتے ہوئے محققین کی ٹیم نے دریافت کیا ہےکہ نینو اسکیل پر نیم موصل Semi Conducting فلم تیار کرنا ممکن ہے۔ ان فلمز کی مدد سے مکمل الیکٹرونک فلم بنائی جاسکتی ہے جو کہ کارآمد برقی اور بصری Opticalخوبیوں کی حامل ہوں گی۔ ان پروٹین کی مختلف خصوصیات کو استعمال کرتے ہوئے مختلف موصلیت Conductivity اور Memory Star Age اور Flourescenceکے حامل ٹرانسسٹرز بنائے جاسکتے ہیں۔ اس وقت استعمال کیے جانے والے سیلیکون ٹرانسسٹرز میں خرابی یہ ہے کہ وہ مڑنے پر ٹوٹ جاتے ہیں۔ پروٹین پر بنی ٹرانسسٹر انتہائی لچکدار ہیں اور ان کو ٹی وی ڈسپلے، موبائل فون، ٹیبلٹ یا بائیو سینسرز اور مائیکرو چپس میں آسانی سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ مواد حیاتیاتی طور پر انحطاط پذیر ہے۔ لہٰذا ان سے برقی کچرے کو ٹھکانے لگانے کا مسئلہ بھی درپیش نہیں ہوگا۔
� کیلی فور نیا کی کپڑاتیار کرنے والی کمپنی نے ایسا کپڑا بنا یا ہے جن کوکا فی پائوڈر سے تیار کیا گیا ہے ۔کمپنی کی مصنوعات میں’’stay warm‘‘کے تحت بنائے جانے والے کپڑوں میں یہ کارنامہ انجام دیا گیا ہے ۔یہ کپڑا سارا دن آپ کو گرم رکھے گا۔ یہ کافی کے چارکول سے بنایا گیا ہے، یہ ایک ری سائیکل مواد ہے، جس کو آرام دہ بنیادی کپڑے میں تبدیل کیا گیا ہے۔ یہ سطح کے درجۂ حرارت کو 10 oF تک بڑھا دیتا ہے (جلد اور کپڑے کے درمیان موجودحرارت کو قید کرکے) یہ کپڑا جسم کو UV شعاعوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
�یوایس بی کی مدد سے چلنے والی قلم سے پانی کی صفائی :آپ ایک چھوٹے ری چارج ہونے کے قابل UV Water Purifier کی مدد سے نصف لیٹر پانی کو صاف کرسکتے ہیں۔ یہ جراثیم کش قلم جس کی شکل USB ڈیوائس جیسی ہوتی ہے۔ UVلائٹ خارج کرتی ہے جوکہ پانی میں موجود 99.9فی صد بیکٹیریا کو ہلاک کردیتی ہے ۔اس قلم کو steri pen freedom کا نام دیا گیا ہے ۔یہ یو ایس بی پورٹ سے آسانی سے چارج ہو سکتا ہے۔یا پھر AC outlet سے یا شمسی چارجر سے، ایک دفعہ چارج کرنے کے بعد اس قلم کو 48دفعہ پانی کو صاف کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس آلہ کی قیمت 120ڈالر مقرر کی گئی ہے اور اس کی بیٹری اور UV لیمپ8000دفعہ استعمال کے قابل ہے۔ اس کے پانی میں ڈبونے کے بعد سبز رنگ کی روشنی سے یہ اندازہ ہوجاتا ہے کہ پانی اب پینے کے قابل ہے۔ اس قلم کو تیار کرنے والا ادارہ Steri PEN یہ آلہ مسافروں کو فروخت کرے گا جو دنیا میں ایسے مقامات پر سفر کرتے ہیں جہاں کا پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہوتا ہے۔