واشنگٹن//امریکہ کے وائٹ ہاﺅس کے باہر منگوار کوسینکڑوں کشمیری امریکن مرد، خواتین اور بچوں نے بڑی ریلی کا انعقاد کیا اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرکے حق خودادریت دلائے۔ ریلی میں شامل مردوخواتین اور بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر “Kashmiri Lives Matter Too” اور “Kashmir in Pain: India in Shame”اور“U.N. Implement Resolutions on Kashmir” کے علاوہ دیگر نعرے درج تھے جبکہ ریلی میں شامل لوگوں نے ہاﺅٹ ہاوس کے باہر موم بتیوں کا چراغاں بھی کیا۔ اس موقع پر حریت(گ) چیئرمین سید علی گیلانی نے اپنے خطاب میںعالمی لیڈروں سے کہا کہ وہ بھارت اور پاکستان پر بامقصد مذاکرات شروع کرنے کیلئے دباﺅ ڈالے تاکہ مسئلہ کشمیر ہمیشہ کیلئے حل کیا جاسکے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ یہ بھارتی رہنماﺅں کیلئے اچھی بات ہے کہ وہ اپنی روایتی موقف ترک کرکے تمام حل طلب مسائل جلدی سے حل کرے۔ تقریب سے ریلی کے منتظم غلام نبی فائی اورکشمیری امریکن کونسل کے صدر ڈاکٹر امتیاز احمد خان نے بھی خطاب کیا اور بھارت اور پاکستان پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے بات چیت شروع کرے اور زور دیا کہ وہ بات چیت میں کشمیری لیڈران کو بھی شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام تبھی امن قائم کرسکتے ہیں۔ تقریب میں سردار ذلفقار خان،سردار ظریف خان اور سردار زبیر خان نے بھی شرکت کی ۔ جبکہ تقریب سے دیگر مہمانان نے بھی خطاب کیا۔