سرینگر // مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ محمد عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے جمعہ اور سنیچر کی ہڑتال سے وکلاء کو مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں گرفتار شدگان کے کیس جمع ہوگئے ہیں اور چونکہ اب عدالت سردیوں کی چھٹیاں شروع ہونے والی ہیں جس وجہ سے ان مظلوموں کی دادرسی مشکل ہوگی۔ اس لئے قیادت نے وکلاء برادری سے درخواست کی ہے کہ ہڑتال کے ان دو دنوں میں بھی وہ اپنا کام جاری رکھ کر ان کیسوں کو فوری طور نمٹانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔