رام بن /ڈوڈہ//بدھ کے روزرام بن بس سٹینڈ کے قریب پولیس نے غیر قانونی طور لے جا رہے ایک شخص کو شراب کی 40تھیلوں سمیت گرفتار کر لیا ۔ملزم کی پہچان شبیر احمد ولد علی محمد ساکن نئی بستی رام بن کے طور سے ہوئی ہے۔ ایس ایچ او پولیس سٹیشن رام بن نوین انگرال نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ملزم کو ایک ایف آئی آر نمبر26 جے کے ایکسائز ایکٹ 48-Aکاکیس درج کیاگیاہے ۔دریں اثناء پریم نگر ڈوڈہ میں پولیس نے ایک شخص سے38تھیلیاں غیر قانونی شراب ضبط کی ۔ اطلاعات کے مطابق ملزم کلدیپ کمار ولد چونی لال ساکن پرانوں سے یہ تھیلیاں برآمد ہوئیں۔اس کے خلاف ایف آئی زیر نمبر 16/2017ایکسائز ایکٹ 48-Aکاکیس ٹھاٹھری پولیس تھانہ میں درج کیاگیاہے ۔