سوپور// وٹلب میں جمعرات کواسوقت میں 28سالہ نوجوان جانبحق ہوگیا جب اسکی سکوٹی کو حادثہ پیش آیا۔ مظفر رسول کبابی ولد غلام رسول کبابی ساکنہ کرانکشون سوپور بابا شکرالدین جمعرات کو 5بجے سنگری ٹاپ وٹلب کے قریب اسوقت حادثہ پیش آیا جب تیز رفتار XUV گاڑی زیر نمبر JK05E -7914اسکوٹی زیر نمبر JK05E -8394 سے ٹکراگئی جس میں سکوٹی سوار شدید زخمی ہوگیا جس کو علاج و معالجے کیلئے ضلع اسپتال سوپور منتقل کیا گیا ۔جہاں سے ڈاکٹروں نے اسکو سرینگر کے بون اینڈ جوئنٹ منتقل کیا جبکہ مزید تین زخمی افراد کو سرینگر کے سکمز علاج و معالجے کیلئے منتقل کیا گیا ۔سکوٹی سوار نوجوان نے بعد میں زخمیوں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔ ادھر پولیس نے مذکورہ واقعہ کے سلسلے میں ایک ایف آئی آر نمبر 130/2017 درج کیا اور تحقیقات شروع کردی ہے۔