سری نگر//ریاستی گورنرکے مشیر کے وِجے کمار نے راج بھو ن میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ چیف سیکرٹری بی وی آر سبھر امنیم بھی تھے۔ گورنر نے مشیر کے وِجے کمار اور چیف سیکرٹری کے ساتھ سیکورٹی انتظامات کے علاوہ جواب دہ اور شفاف انتظامیہ سے جڑے کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔گورنر نے امن و قانون کو برقرار رکھنے کی اہمیت اور نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کے لئے تمام طرح کے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔