سرینگر// عالمی خواتین ہفتہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے مواصلاتی کمپنی ووڑا فون انڈیا6تا10مارچ تک اس مناسبت سے کئی پروگراموں کا انعقاد کر رہا ہے۔ اس ہفتہ کے دوران خواتین کیلئے کام کرنے کیلئے سازگار ماحول بنانے اور انہیں سر نو منسلک کرنے کی طرف اصل توجہ مبذول کی جائے گی۔’’وہ کر سکتی ہے‘‘ کے موضوع پر اس ہفتے میں دنیا بھر مین کروڑوں خواتین کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے اور ٹیکنالوجی کو بروائے کا لاکر جنسی دوریاں پُر کرنے کی اس پہل سے خواتین کی مالیاتی تنگ دستی جہاں دور ہونگی وہی انہیں جسمانی طور پر بھی سحت مند زندگی گزارنے کے مواقعے اور ہنر مند کر کے قابل معاش بنانے کے اقدمات اٹھائے جائے گے۔ ووڈا فون انڈیا سالہا سالوں سے تسلسل کے ساتھ خواتین کو شامل کرنے اور سماج و اداروں میں خواتین کے رول اور اہمیت کو اجاگر کر رہا ہے۔