Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

ووٹ ڈالنے والے علاقوں کی ناکہ بندی کی جائیگی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 13, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
سرینگر// سرینگر پارلیمانی نشست کے38پولنگ مراکز پردو بارہ پولنگ کیلئے سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ فورسز کی20اضافی کمپنیوں کے علاوہ الیکشن کی نگرانی کیلئے2خصوصی سپر انٹنڈنٹ آف پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔اس دوران ضلع انتظامیہ نے پورے بڈگام ضلع میں دفعہ144کا سختی سے نفاذ عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔چیف الیکٹورل آفیسر شانت منو نے کہا ہے کہ پولنگ مراکز پر از سر نو رائے دہند گی کیلئے سلامتی اور ویڈیو گرافی کے معقول انتظامات کئے گئے ہیں۔ سرینگر پارلیمانی نشست کے ضمنی انتخابات کے روز کئی پولنگ مراکز پر تشدد آمیز واقعات رونما ہونے کے بعد جمعرات کو 38 پولنگ اسٹیشنوں پر از سر نو ووٹ ڈالے جا رہے ہیں،جس کیلئے انتظامیہ نے غیر معمولی سیکورٹی انتظامات کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جن علاقوں میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں ان میں کسی بھی دیگر علاقے کے شہری کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گا۔ سی آر پی ایف ترجمان بھویش چودھری نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ باہر کے کسی بھی شہری کو اس علاقے میں آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جن علاقوں میں دوبارہ ووٹنگ ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا’’ان علاقوں کی باہر سے سخت ناکہ بندی کی جائے گی جہاں سر نو ووٹ ڈالے جا رہے ہیں اور کسی بھی غیر علاقے کے شخص کو اس علاقے میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔چودھری نے مزید کہا کہ پرامن طور اور احسن طریقے سے ووٹنگ عمل کو پائے تکمیل تک پہنچانے کیلئے 20اضافی فورسز کمپنیوں کو بھی ان علاقوں میں تعینات کیا جائے گا۔ اس دوران انتخابی عمل اور قیام امن کیلئے  پولیس کے2ایس پی از کو نگرانی پر تعینات کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کے2سنیئر اور امن و قانون سے نپٹنے کیلئے2ماہر افسران کی خدمت حاصل کی گئی ہے تاکہ وہ ان علاقوں کے امن و قانون پر نظر بنائے رکھے۔ سیکورٹی ایجنسیوں نے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی مرتب کی ہے کہ کوئی بھی شخص پولنگ بوتھ پر دھاوا یا قبضہ کرنے کی کوشش نہ کرسکے۔ اس سلسلے میں چیف الیکٹورل آفیسر شانت منو نے بدھ کو ایک میٹنگ طلب کی جس میںانہوں نے ان مراکز پر دوبارہ ووٹ ڈالے جانے کے حوالے سے کئے جارہے انتظامات کا جائزہ  لیا ۔انہوں نے کہا ’’ تمام پولنگ مراکز پر چنائو عمل کی ویڈیو گرافی کرائی جائے گی، اس کے علاوہ مرکزی حکومت کے دفتر سے تعلق رکھنے والے ایک ایک مائیکرو مشاہد کو ہر ایک پولنگ سٹیشن پر تعینات کیا جائے گا‘‘۔چیف الیکٹورل آفیسر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے وضع کئے گئے دیگر انتظامات بھی مکمل کئے گئے ہیں تاکہ شفاف اور آزادانہ چنائو کو یقینی بنایاجاسکے۔انہوں نے بتایا کہ بڈگام ضلع کے 38پولنگ مراکز پر ووٹ ڈالنے کا عمل صبح 7بجے شروع ہوگا اورسہ پہر 4بجے تک جاری رہے گا۔ الیکشن کمین آف انڈیا کے مطابق سرینگرپارلیمانی نشست کے ضمنی چنائو کیلئے ضلع بڈگام کے جن 38پولنگ مراکز پر دوبارہ پولنگ ہوگی،ان میں چاڈورہ اسمبلی حلقے انتخاب کے بوگام بٹہ پورہ ( بی) ۔31،بوگام بٹہ پورہ (بی)۔32،نوبُگ ۔33، چک مہند جو دھر ۔39، واتھورہ (بی)۔52، زولوا۔34، گوپال پورہ (اے)۔55،گوپال پورہ (بی) ۔ 56،ڈونی واری۔57، کرالہ پورہ (اے)۔60، کرالہ پورہ (بی)۔ 61،کرالہ پورہ (ڈی)۔63،دھرم بُگ (اے) ۔ 65، دھرم بُگ (بی)۔66، باغ ماہتاب (بی)۔87،دھرم بُگ (سی)۔98۔بڈگام اسمبلی حلقے انتخاب کے نصراللہ پورہ (بی)۔22، نصراللہ پورہ (سی)۔23، گلوان پورہ (اے) ۔28، ہاری پورہ ۔30، وارہ سنگم ۔32، سویہ بُگ (ایچ)۔40، پتلی باغ ۔107، گلوان (بی)۔120۔بیروہ اسمبلی حلقے انتخاب کے کانہامہ ۔15، بدرَن( بی) ۔29، پیرپورہ ۔34، سہہ پورہ ۔89، گنڈی پورہ (اے)94۔ خانصاحب اسمبلی حلقے انتخاب کے کنڈورہ (بی) ۔79۔چرارِ شریف اسمبلی حلقے انتخاب کے  ریہ پورہ ۔7، گوپال سیف(اے) ۔9، نو پورہ ۔16، چرارشریف ( ایم ) ۔38، کانِر( اے ) ۔ 86، کانر ( بی) ۔ 87، ہُشرو۔90 ، واگام ۔91۔پولنگ کے مراکز اورمقامات پہلے سے طے شدہ اعلان کے تحت ہی رہیں گے ۔ (بی)۔22، نصراللہ پورہ (سی)۔23، گلوان پورہ (اے) ۔28، ہاری پورہ ۔30، وارہ سنگم ۔32، سویہ بُگ (ایچ)۔40، پتلی باغ ۔107، گلوان (بی)۔120۔بیروہ اسمبلی حلقے انتخاب کے کانہامہ ۔15، بدرَن( بی) ۔29، پیرپورہ ۔34، سہہ پورہ ۔89، گنڈی پورہ (اے)94۔ خانصاحب اسمبلی حلقے انتخاب کے کنڈورہ (بی) ۔79۔چرارِ شریف اسمبلی حلقے انتخاب کے  ریہ پورہ ۔7، گوپال سیف(اے) ۔9، نو پورہ ۔16، چرارشریف ( ایم ) ۔38، کانِر( اے ) ۔ 86، کانر ( بی) ۔ 87، ہُشرو۔90 ، واگام ۔91۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹینٹوں کی تلاش جاری
تازہ ترین
امرناتھ یاترا :بلند مقامات پر پہلی بار ٹیلی میڈیسن خدمات کا آغاز
تازہ ترین
عمر عبداللہ اور شیوراج سنگھ چوہان نے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی
تازہ ترین
کرائم برانچ نے جعلی میڈیکل اسناد کے ذریعےسرکاری اسپتال میں ملازمت کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اول

بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے گھپاکی جانب یاتریوں کے پہلے قافلے کی باقاعدہ روانگی

July 3, 2025
صفحہ اول

ایل جی کی طرف سے پہلا جتھاروانہ||امر ناتھ یاترا 2025شروع ۔ 4500یاتریوں کا قافلہ وادی پہنچ گیا،وسیع پیمانے پر حفاظتی اقدامات

July 2, 2025
صفحہ اول

غزہ میں60روزہ جنگ بندی کا امکان اسرائیل کا فیصلے سے متعلق درکار شرائط سے اتفاق:ٹرمپ

July 2, 2025
صفحہ اول

ملی ٹینٹ جہاں بھی ہوں ختم کرنے میں ہچکچاہٹ نہیں ہوگی:راجناتھ جموں و کشمیردفعہ 370 خاتمے کے بعد سیکولر ہوا

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?