ایجنسیز
ساسارام// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتہ کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ‘ووٹ چوری’ کے الزام کوبے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا، اور کہا کہ اگر ان کے پاس ثبوت کے ساتھ شکایت ہے تو انہیں الیکشن کمیشن سے رجوع کرنا چاہیے۔روہتاس ضلع میں دو انتخابی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ کانگریس کو مسائل کی کمی کا سامنا ہے اور اسی وجہ سے گاندھی ایسے الزامات لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہا،’’اگر راہول گاندھی کو لگتا ہے کہ بہار میں ووٹ چوری ہو رہے ہیں تو انہیں الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرنی چاہئے۔
وہ ایسا نہیں کر رہے ہیں، وہ صرف ایک آئینی ادارے پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، وہ محض جھوٹ بول رہے ہیں‘‘۔سنگھ نے الزام لگایا کہ کانگریس ذات پات، عقیدہ اور مذہب پر لوگوں میں پھوٹ پیدا کرتی ہے، کیونکہ وہ “تقسیم کی سیاست” میں یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی دفاعی فورسز میں ریزرویشن کا مسئلہ اٹھا رہے ہیں۔ ہماری دفاعی قوتیں ان سب سے بالاتر ہیں۔ انہیں سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا’’بی جے پی تحفظات کی حمایت کرتی ہے۔ ہم نے غریبوں اور سماج کے دیگر اہل طبقوں کو ریزرویشن دیا ہے‘‘۔آپریشن سندور میں کامیابی کے لیے مسلح افواج کی ستائش کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ اسے “روک دیا گیا ہے اور نہیں روکا گیا۔انہوں نے کہا کہ اگر دہشت گردوں نے بھارت پر دوبارہ حملہ کرنے کی کوشش کی تو ہم بھرپور جواب دیں گے، بھارت کسی کو اشتعال نہیں دیتا لیکن اگر کوئی ہمیں اکساتا ہے تو ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ “ہندوستان اب ایک کمزور ملک نہیں رہا، اب ہم دنیا میں ایک طاقتور ملک کے طور پر جانے جاتے ہیں۔