سرینگر //چنائو ریٹریننگ آفیسرسرینگر ڈاکٹر فارو ق احمد لون نے سرینگر پارلیمانی حلقے کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ووٹ شماری کے لئے کئے گئے انتظامات کاجائزہ لیا۔ووٹوں کی گنتی 15اپریل2017ء کو ایس کے آئی سی سی میں ہوگی۔میٹنگ میں اے ڈی سی ،اسسٹنٹ ریٹریننگ آفیسروں اور پولیس ونوڈل آفیسروں نے شرکت کی۔میٹنگ میں داخلہ پاس کی اجرائی ،گاڑیوں کی پارکنگ،حفاظتی انتظامات اور بلا خلل بجلی سپلائی کو یقینی بنانے کے معاملات پر غوروخوض کیا گیا۔میٹنگ کے دوران ضلع الیکشن آفیسر نے اسسٹنٹ ریٹریننگ آفیسروں کو دو کمپوٹرآپریٹروں کو دستیاب رکھنے اورووٹ شماری میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کے رہنما خطوط کی پاسداری کی ہدایات دیں۔اسسٹنٹ ریٹریننگ آفیسروں اوردیگر متعلقہ آفیسران کو نیشنل انفارمیٹکس سینٹر کی جانب سے ووٹ شماری کی تربیت دی گئی۔بعد میں ضلع الیکشن آفیسر نے ایس کے آئی سی سی کادورہ کرکے انتظامات کا برسرموقعہ پرجائزہ لیا۔