سر ینگر//اننت ناگ پارلیمانی حلقہ کیلئے تین مرحلوں پر مبنی اِنتخابات کے آخری مرحلے میں 6 مئی2019 کو پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں5.22 لاکھ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔یہ دو اضلاع 6اسمبلی حلقوں ترال ، پانپور ، پلوامہ ، راجپورہ ، وچی اور شوپیاں پر مبنی ہیں ۔دونوں اضلاع میں احسن طریقے پر اِنتخابات یقینی بنانے کے لئے 695پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں، جنہیں ذرائع کے مطابق انتہائی حساس کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔اِن دو اضلاع میںووٹروں کی کُل تعداد 522,530ہے جن میں 271127مرد ،250735خواتین ،657سروس ووٹر( 646مرد اور 11خواتین ) کے علاوہ 11خواجہ سرا شامل ہیں۔
پلوامہ
پلوامہ ضلع میں 351,314رائے دہندگان ہیں جن میں 181,259 مرد ، 169,508خواتین ، 541 سروس ووٹر (533مرد اور 8خواتین ) کے علاوہ 6خواجہ سرا ہیں۔ضلع میں شفاف اِنتخابات یقینی بنانے کے لئے ای سی آئی نے ضلع بھر میں 450پولنگ مراکز قائم کئے ہیں ۔ضلع پلوامہ کے چار اسمبلی حلقے ترال ، پانپور ، پلوامہ اور راجپورہ ہیں۔سب سے زیادہ رائے دہندگان راجپورہ حلقہ میں ہیں جن کی تعداد95,633ہیں جن میں 49,808مرد، 45,738خواتین اور 87 مرد سروس ووٹر شامل ہیں جبکہ سب سے کم رائے دہندگان پانپور میں 82,188ہیں جن میں 41,929مرد ، 40,230خواتین ، 24مرد سروس ووٹر وں کے علاوہ پانچ خواجہ سرا ہیں۔ترال اسمبلی حلقے میں 88,617رائے دہندگان ہیں جن میں 45,637مرد ، 42,650خواتین ،329سروس ووٹر ( 324مرد اور 5خواتین ) کے علاوہ ایک خواجہ سرا ووٹربھی شامل ہیں۔پلوامہ حلقے میں 84,876رائے دہندگان ہیں جن میں 43,885 مرد ، 40,890خواتین اور 101سروس ووٹر ( 98مرد اور 3خواتین) شامل ہیں۔
شوپیان
شوپیاں ضلع میں 171,216رائے دہندگان ہیں جن میں 89,868مرد ، 81,227خواتین ،116سروس ووٹر ( 113مرد اور 3خواتین ) کے علاوہ پانچ خواجہ سرا ہیں۔ضلع بھر میں 245 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔وچی اسمبلی حلقے میں 83,532رائے دہندگان ہیں جن میں 43,848مرد ، 39,614خواتین ،66 سروس ووٹر ( 63مرد اور 3خواتین ) کے علاوہ 4 خواجہ سرا ووٹر شامل ہیں۔شوپیاں اسمبلی حلقے میں 87,684رائے دہندگان ہیں جن میں 46,020مرد، 41,613خواتین ، 50مرد سروس ووٹر اور ایک خواجہ سر اووٹر شامل ہیں۔جو اُمیدوار چناوی دوڑ میں ہیں اُن میں نیشنل کانفرنس کے حسنین مسعودی ، بھارتی جنتا پارٹی کے صوفی یوسف ، انڈین نیشنل کانگریس کے غلام احمد میر، پی ڈی پی کی محبوبہ مفتی ، نیشنل پینتھرس پارٹی کے نثار احمد وانی، پیپلز کانفرنس کے چودھری ظفر علی ، مانو ادھیکار پارٹی کے سنجے کمار دھر ، پرگتی شیل سماج وادی پارٹی ( لوہیا ) کے سریندر سنگھ اور آزاد امید وار امتیاز احمد راتھر، رضوانہ صنم ، ریاض احمد بٹ، زبیر مسعودی ، شمس خواجہ ، علی محمد وانی ، غلام محمد وانی ، قیصر احمد شیخ ، منظور احمد خان اور مرزا سجاد حسین بیگ شامل ہیں۔اننت ناگ پارلیمانی حلقہ کے اننت ناگ اور کولگام اضلاع میں 23 اور 29؍ اپریل کو اِنتخابات منعقد ہوئے۔ووٹنگ صبح 7بجے سے سہ پہر 4بجے تک ہوگی۔