جموں//موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی نیا تعلیمی سال شروع ہوا ہے اور طلاب اپنی زندگی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے سخت محنت کرتے ہیں ۔ وومید نامی ایک این جی او نے بھی طلاب کے اس جذبہ کومحسوس کیا اورضرورت مند بچوں کی مدد کیلئے آگے آئی ہے،جنھیں جاری تعلیمی سیشن کو پورا کرنا ہے۔وومید نے طلاب کی حوصلہ افزائی کے لئے اشیائے ضروریہ کی تقسیم کاری کا اہتمام کیا،جس کی پرکھو کیمپ میں طلاب کو ضرورت تھی۔این جی او کے بانی/ڈائریکٹر روہت بٹ ،جنھوں نے 40بچوں میں اشیاء تقسیم کیں۔ اس موقعہ پر معزز مہمانوں نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں این جی او وو مید کے ڈائریکٹر روہت بٹ نے کہا کہ ایک بچے کو تعلیم
؎یافتہ بنانا ایک سماج کو تعلیم یافتہ بنانا ہے۔نئی پیڑھی کو زندگی کے ہر شعبوں میں تربیت یافتہ بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ والدین چوکس رہیں اور اپنے بچوں کو سماج میں برایئوں سے بچائیں۔ ممبر وومید بھارتی کول نے اپنے خطاب میں کہا کہ انیتا چند پوری،جو کہ ایل جے پی کی ریاستی صدرہیں ،جو کہ ا س موقعہ پر مہمان خصوصی تھی ،ایک ماں کی تحریک ہے،وہ ہمیشہ غریبوں اور حاجت مندوں کی مدد کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بلا لحاظ مذہب و ملت سماج کی بھلائی کیلئے کام کرتی ہے۔