جموں//گورنمنٹ کالج فاروومن گاندھی نگر جموں کی چھ نیول کیڈٹوں نے کالج کانام روشن کرتے ہوئے آل انڈیا نوئوسینک کیمپ (اے آئی این ایس سی ) کروار ،کرناٹک میں پوزیشنیں حاصل کیں۔ان کیڈٹوں نے مختلف ایونٹوں میں حصہ لیاجن میں کیڈٹ کانیکانے ڈرل میں گولڈمیڈل حاسل کیاجوکہ کیڈٹس آف جے اینڈکے ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے پہلی مرتبہ پہلی ،تیسری اورستارویں پوزیشن کے ساتھ ڈائریکٹوریٹ کے نام کوکامیابی حاصل ہوئی ہے۔