دبئی کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی (آئی سی سی) کی جانب سے ون ڈے رینکنگ کی سالانہ اپ ڈیٹ کے مطابق جنوبی افریقہ دنیا کی بہترین ٹیم کا اعزاز برقرار رکھنے میں کامیاب رہا جبکہ پاکستان کا آٹھواں نمبر ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی درجہ بندی کے مطابق جنوبی افریقہ پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ آسٹریلیا دوسرے اور بھارت ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 تک براہ راست رسائی کے دعوے دار پاکستان کو اس وقت ویسٹ انڈیز پر 9 پوئنٹس کی برتری حاصل ہے۔انگلینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں کل 10 ٹیمیں شرکت کریں گی، جس میں ستمبر2017 کے اختتام تک رینکنگ کی صف اول کی 8 ٹیمیں عالمی کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کر جائیں گی جبکہ مزید دو ٹیمیوں کے لیے نمبر 9 سے نمبر 18 کی ٹیمیوں کے درمیان کوالیفائنگ میچ کھیلے جائیں گے۔یکم مئی کو رینکنگ کی سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد جنوبی افریقہ 123 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ آسٹریلیا 118 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، بھارت 117 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، نیوزی لینڈ 115 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، انگلینڈ 109 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، سری لنکا 93 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، بنگلہ دیش 91 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، پاکستان 88 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، ویسٹ انڈیز 79 پوائنٹس کے ساتھ نویں جبکہ افغانستان 52 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پو موجود ہے۔ورلڈ کپ 2019 میں براہ راست جگہ بنانے کرنے کے لیے 4 ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہے جن میں پاکستان، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔پاکستان کے اس وقت 88 پوائنٹس ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے 91، سری لنکا کے 93 اور ویسٹ انڈیز کے 79 پوائنٹس ہیں۔بنگلہ دیش انگلینڈ میں ہونے والی آئی سی سی چمپینزٹرافی میں بھی شرکت کرے گا اور وہاں اسے 3 میچ کھیلنے ہوں گے اس کے علاوہ آئر لینڈ میں سہ فریقی سیریز بھی کھیلنی ہوگی جس میں میزبان آئر لینڈ کے علاوہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی مد مقابل ہوگی۔اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز جو کہ چمپینزٹرافی کا تو حصہ نہیں ہوگا تاہم اسے 30 ستمبر 2017 سے پہلے 8 ایک روزہ میچ کھیلنے کا موقع ملے گا، جس میں سے 3 افغانستان کے خلاف جبکہ 5 انگلینڈ کے خلاف کھیلے جائیں گے۔اس کے بر عکس پاکستان کو 30 ستمبر تک آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق صرف تین ون ڈے میچز ہی کھیلنے ہوں گے جو کہ آئی سی سی چمپینزٹرافی میں کھیلے جائیں گے۔اگر ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے تمام میچز جیتنے میں کامیاب ہوجائے گی تو اس صورت میں پاکستان کو ورلڈ کپ 2019 کے لیے 2018 میں بنگلہ دیش میں منعقد ہونے والا کوالیفائینگ راو¿نڈ کھیلنا ہوگا۔