قاضی گنڈ//ونپوہ قاضی گنڈ میں قائم گریڈ اسٹیشن کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں نے مشتبہ جنگجوئوں کی جانب سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے ۔ جمعہ کودن دھاڑے جنگجوئوں جن کی تعداد دو بتائی جارہی ہے، نے ونپوہ میں قائم گریڈ اسٹیشن کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کے ہتھیار چھیننے کی کوشش کی تاہم چوکس اہلکاروں نے انکی کوشش ناکام بناتے ہوئے ہوا میں گولیاں چلائیں جس کے سبب جنگجو وہاں سے فرارہوئے ۔فائرنگ کے سبب یہاں افراتفری مچ گئی ۔ واقعہ کے بعدفورسزنے علاقے کا محاصرہ کرکے فرار ہوئے جنگجوئوں کی تلاش شروع کی ۔ایس ایس پی کولگام ہرمیت سنگھ نے کہا کہ جنگجوئوں نے پولیس اہلکاروںسے ہتھیار چھیننے کی کوشش کی تاہم یہاں موجود مستعد اہلکاروں نے انکی کوشش ناکام بنائی۔