ونپوہ میں سکول ڈرائیور کی مار پیٹ

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
   کولگام//ونپوہ اننت ناگ میںایک پرائیویٹ اسکول بس ڈرائیور کی مارپیٹ کے خلاف طلباء اور مقامی لوگوں کے احتجاج کی وجہ سے صورتحال کشیدہ ہوگئی اور فورسز نے شلنگ کا سہارا لیا۔اس واقعہ میں ایک طالب علم بھی زخمی ہوا۔قریب دو بجے سرینگر جموں شاہراہ پر شمفورڈ سکول ہر ناگ کی سکول بس کا ڈرائیور نذیر احمد مقامی پیٹرول پمپ میں تیل بھرنے کیلئے گیا اور جب وہ واپس آیا تو اس نے گاڑی سکول کی طرف موڑی جس سے شاہراہ پر معمولی ٹریفک جام ہوا۔اس موقعہ پر شاہراہ کی ڈیوٹی پر مامور فورسز اہلکار طیش میں آگئے اور انہوں نے سکول ڈرائیور کی شدید مارپیٹ کی۔اس موقعہ پر مقامی دوکاندار جمع ہوئے اور انہوں نے احتجاج کیا جن کیساتھ ہی سکول میں موجود طلباء باہر آئے اور مظاہرے شروع کئے۔اسکی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک جام ہوا۔ اس موقعہ پر فورسز نے مظاہرین طلباء اور مقامی لوگوں کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کے علاوہ شدید شلنگ کی۔ سکول انتظامیہ کے مطابق  ایک طالب علم شیزان ظہور ساکن قاضی گنڈ مضروب ہوا ۔جسے اسپتال میں داخل کیا گیا۔اس واقع سے شاہراہ پر کچھ دیر کیلئے ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہو کر رہ گئی۔ تاہم بعد میں صورتحال معمول پر آگئی۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *