سرینگر // ونپوہ اننت ناگ میں منگل کو فوج کی ایک تیز رفتار گاڑی نے راہ گیر کو کچل ڈالا جس کے باعث اسکی موت واقع ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اویس احمد شیخ ولد غلام محی الدین ساکن گشی پورہ کولگام کو ونپوہ کے نزدیک ایک فوجی گاڑی نے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا اور اسے صڈر اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سلسلے میں کیس رجسٹر کیا ہے۔اویس کی لاش جب اسکے آبائی گھر لائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا اور لوگوں نے فوج کے خلاف نعرے بازی کی۔وہ مطالبہ کررہے تھے کہ فوجی گاڑی کو ضبط کر کے ڈرائیور کے خلاف کارروائی کی جائے۔