حیدرآباد: حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ و صدرکل ہند مجلس اتحادالمسلمین بیرسٹر اسدالدین اویسی نے گورکھپور واقعہ کے لئے حکومت کوذمہ دار قرار دیا۔انہوں نے پارٹی ہیڈ کوارٹرز دارالسلام میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ کے لئے کس کو جواب دہ بنایا جائے۔انہوں نے سوال کیاکہ بی جے پی حکومت کے شفافیت کے دعوے کہاں گئے؟ انہوں نے کہاکہ اس معاملہ میں پولیس کو ایف ا?ئی ا?ر درج کرنی چاہئے۔اس کے بعد اس معاملہ کی جانچ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے سوال کیاکہ 80سے زائد بچوں کی اموات کے لئے کون ذمہ دار ہے۔بی جے پی حکومت نے ڈاکٹرکفیل کو اس معاملہ میں بلی کا بکر ا بنایا ہے۔اس ڈاکٹر کی معطلی اور وزیراعلی کے اسپتال کے دورہ کے بعد بھی بچوں کی اموات ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس واقعہ میں مرنے والے تمام بچوں کا تعلق غریب خاندانوں سے ہے او ر ان کی اموات پران کے والدین پر کیا گزری ہوگی، اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ اسپتال میں آکسیجن سلنڈرس کی فراہمی کیلئے فنڈز نہیں ہیں۔ایسالگتا ہے کہ انسانیت ختم ہوچکی ہے۔اتنی بڑی تعداد میں بچوں کی اموات کیلئے اسپتال انتظامیہ کے ساتھ ساتھ حکومت بھی ذمہ دارہے ، کیونکہ حکومت کوئی قدم اٹھانا نہیں چاہتی اور ایک ڈاکٹر کوبلی کابکرابنایا گیاہے۔