عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچررز فیڈریشن اورکشمیر ٹریڈ الائنس نے وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو کٹرا،سرینگر کے بجائے براہ راست سرینگر،دہلی کے درمیان چلانے کی اپیل کی ہے ۔ ٹریڈرس فیڈریشن کے قاضی تو صیف نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ کٹرا میں مسافروں کی مجوزہ ڈی بورڈنگ کے دہلی سے براہ راست رابطہ قائم کرنے کے لیے ایک متبادل طریقہ کار وضع کرنے پر غور کرے۔انہوںنے مرکزی وزیر ریلوے اشونی وشنو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہلی سے سری نگر تک براہ راست ٹرین سروس پر غور کریں۔ادھر کشمیر ٹریڈ الائنس کے صدر اعجاز شاہدر نے کٹرا میں ٹرین کی تبدیلی کی ضرورت کو دور کرنے سے سری نگر سے دہلی اور اس کے برعکس سفر کرنے والوں کے لیے ایک ہموار، زیادہ موثر سفر کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ بہتری صرف سہولت کے بارے میں نہیں ہے، یہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے اقتصادی ترقی اور بہتر رابطے کے لیے ضروری ہے۔کے ٹی اے نے ریلوے کی وزارت پر زور دیا ہے کہ وہ اس اہم مسئلے کو حل کرنے کے لیے فوری کارروائی کرے۔