جموں//آل جے اینڈکے ولیج لیول ورکرز ، ملٹی پرپز ورکرز ، ایم جی نریگا ورکرز یونین کااحتجاج چوتھے روزبھی جاری رہا۔اس سلسلے میں یونین کاکہناہے کہ حکومت ان کے مسائل کوحل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ کارڈی نیشن کمیٹی کے ممبران نے انیرودھ سنگھ (کنویئراوراوم پرکاش سرگوترہ (چیئرمین) کی سربراہی میں 48 گھنٹے کی ہڑتال کال جوکہ دوروزپہلے ختم ہوگئی تھی کومزید 3 روز تک بڑھانے کافیصلہ لیاگیاہے۔ صوبہ جموں کے تمام اضلاع کے ولیج لیول ورکروں ؍ملٹی پرپزورکروں نے کام کام معطل رکھا اورمطالبہ کیاگیا کہ وجودمیں لائے گئے نئے 177 تنخواہوں میں پائی جارہی تفاوت کودورکرنے ، وزیردیہی ترقی کی جانب سے معطل کئے گئے ملازموں کوبحال کرنے، ایم جی نریگا کے عملہ کی نوکریوں کوباقاعدہ بنانے اوروی ایل ڈبلیوز، ایم پی ڈبلیوز کی ڈی پی سی کی جائے۔ جموں میں احتجاجی وی ایل ڈبلیوز، ایم پی ڈبلیوز نے دوسرے روز بھی ڈائریکٹر محکمہ دیہی ترقی کے دفترکے سامنے احتجاج اوردھرناجاری رکھااورمطالبات کوپوراکرنے کی زوردارمانگ کی۔ دریں اثناکشتواڑمیں وزیر مملکت دیہی ترقی سنیل شرماکے ساتھ ملازمین نے ملاقات کی اورانہیں التوامیں پڑی ہوئی اپنی مانگوں کے بارے میں آگاہ کیا۔سنیل شرما نے انہیں یقین دلایاکہ ان کی مانگوں کوپوراکرنے کے لئے یہ معاملہ وزیر دیہی ترقی وپنچایت راج عبدالحق خان کے ساتھ اٹھایاجائے گا۔ ادہمپور میں ایم ایل اے پون کمارنے برسراحتجاج ملازموں کوان کے مطالبات پورے کرنے کایقین دلایا اورمعاملہ متعلقہ وزارت کے ساتھ اٹھانے کاوعدہ کیا۔سانبہ میں سابق ایم ایل اے یش پال کنڈل نے احتجاجی ملازموں کوجائزمانگیں پوری کرنے کی یقین دہانی کروائی۔