عازم جان
بانڈی پورہ//ڈپٹی کمشنربانڈی پورہ نے بدھ کو شیر کشمیرسپورٹس سٹیڈیم بانڈی پورہ میں ولر کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ یہ تقریب نشاط کرکٹ کلب نے جے اینڈ کے سپورٹس کونسل کے اشتراک سے منعقد کی ہے۔ڈاکٹر اویس نے اس موقع پر کہا کہ اس طرح کے ایونٹس نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور کھیل کے تئیں ان کے جذبے کو پروان چڑھانے کا پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ پورے ٹورنامنٹ میں کھیلوں اور منصفانہ کھیل کی اقدار کو اپنائیں۔ناک آؤٹ بیسز ایونٹ میں ضلع بھر کی 64 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اس موقع پر منتظمین کا کہنا تھا کہ یہ تقریب کرکٹ کا ایک شاندار جشن ہو گا، جو کھیلوں کے شائقین، حامیوں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے خیر خواہوں کو راغب کرے گا۔