Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

وقف ترمیمی قانون کی سماعت 20مئی تک ملتوی

Mir Ajaz
Last updated: May 15, 2025 8:28 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

یو این آئی

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی مختلف درخواستوں پر سماعت 20 مئی تک کے لیے ملتوی کر دی۔اس دوران سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت کو یقین دلایا کہ مرکزی حکومت ترمیم شدہ وقف قانون کے تحت اس وقت تک کوئی قدم نہیں اٹھائے گی جب تک اس معاملے میں تفصیلی سماعت مکمل نہیں ہو جاتی۔یہ معاملہ اب نئے چیف جسٹس جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس اے جی مسیح کی بنچ کے سامنے ہے۔ جسٹس گوئی نے اس معاملے کی سماعت آئندہ جمعرات کو مقرر کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ اگر ضرورت پڑی تو عدالت اس سے قبل بھی مداخلت کر سکتی ہے، اور کہا، “اگر کوئی افسر اس سے پہلے کچھ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ہم یہاں موجود ہیں‘‘۔جسٹس گوئی کی اس بات پر سالیسٹر جنرل مہتا نے مسکراتے ہوئے کہا، “اس سے پہلے تو میں ہی یہاں بیٹھا ہوں۔” ان کی اس بات پر عدالت میں قہقہہ گونج اٹھا اور آئینی سوالات پر ہونے والی سنجیدہ بحث کے دوران وہاں موجود وکلا کے درمیان کچھ وقت کے لئیخوشگوار ماحول بن گیا۔کچھ درخواست گزاروں کی طرف سے موجود سینئر وکیل کپل سبل نے کہا کہ وہ آج مرکزی درخواست پر بحث نہیں کر پائیں گے، لیکن یہ ضرور چاہیں گے کہ عدالت عبوری ریلیف دے، جس کے لیے کم از کم دو گھنٹے کا وقت درکار ہے۔سالیسٹر جنرل مہتا نے کہا’’چونکہ اس معاملے میں قانونی دفعات پر روک لگانے کی درخواست کی گئی ہے، اس لیے بہتر ہو گا کہ اس پر آئندہ ہفتے سماعت کی جائے‘‘۔سینئر وکلا شادان فراست، راجیو دھون اور وشنو جین نے بھی اپنی اپنی بات عدالت کے سامنے رکھی۔عدالت نے بحث کرنے کے لئے وکلا کی تقرری فریقین پر چھوڑ دی ہے لیکن دونوں جانب سے مقررہ وقت کے مطابق ہی وکلا کو بحث کرنے کی اجازت ہوگی۔جمعتہ علما ہند کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل نے کہا کہ انہوں نے مختصر نوٹ تیار کیا ہے جس کے مطابق ہی بحث کی جائے گی۔ کپل سبل کی جانب سے تیار کی گئی نوٹس کا جواب مرکزی سرکار پیر تک عدالت میں داخل کرے گی اس بات کی یقین دہانی سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے چیف جسٹس کو کرائی ہے۔اب سپریم کورٹ اس مقدمہ کی سماعت20 مئی کوکریگا۔ کپل سبل کی درخواست پر عدالت نے مرکزی سرکار کی جانب سے متنازعہ دفعات پر دی گئی یقین دہانی کو اگلی سماعت تک برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔آج بھی عدالت میں وقف ترمیمات قانون کی حمایت میں داخل پٹیشن پر بحث کرنے کی اجازت طلب کی گئی جسے چیف جسٹس نے مسترد کردیا اور یہ کہا کہ صرف انہیں پانچ پٹیشن پر بحث کرنے کی اجازت دی جائے گی جسے عدالت نے متعین کیا ہے۔ بقیہ کسی بھی پٹیشن پر بحث کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عدالت کی جانب سے متعین کی گئی پانچ پٹیشن میں مولانا ارشد مدنی کی پٹیشن کا پہلا نمبر ہے جس پر سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل نے آج بحث کی۔اگلی سماعت پر عدالت وقف ترمیمات پر عبوری اسٹے کے تعلق سے ہی سماعت کریگی، اس بات کا خلاصہ چیف جسٹس گوئی نے آج دوران سماعت کیا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کٹھوعہ کے بنی-بسولی سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک، چھ زخمی
تازہ ترین
ریاستی درجہ کی فوری بحالی سے ہی عوامی حکومت موثر طریقے سے کام کرسکتی ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین
کٹھوعہ کے ہیرانگر میں مشتبہ نقل و حرکت کے بعد تلاشی آپریشن جاری
تازہ ترین
ترال کے مختلف علاقو ں میں تباہ کن ژالہ باری،فصلوں کو شدید نقصان
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

محبوبہ مفتی کی لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات ، کشمیری پنڈتوں کیلئے ریزرویشن کا مطالبہ کیا

June 2, 2025
برصغیرتازہ ترین

ملک میں کورونا کے 3961 فعال معاملے، 24 گھنٹوں چار اموات

June 2, 2025
برصغیر

ملک میںکورونا وائرس دوبارہ پھیل گیا، 3000معاملات کا اندراج | وادی میں 2نئے کیسز ،متاثرین کی تعداد 7

June 2, 2025
برصغیر

بہار میں شراب بندی کا مذاق | گرفتار کئے گئے 7افراد میں 3پولیس اہلکار شامل

June 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?