Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

وقف ترمیمی بل کوکسی قیمت پر قبول نہیں کیا جا سکتا | کڈپا آندھرامیں مولانا ارشد مدنی کا اجتماع سے خطاب

Towseef
Last updated: December 16, 2024 10:32 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوزڈیسک

کڈپا// آندھرا پردیش کے شہر کڈپا میں جمعی علما ہند ہند کی زیر اہتمام تحفظ آئین ہند و قومی یکجہتی کانفرنس جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ اس اجتماع میں جمعیت علما ہند ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے وقف ترمیمی بل کی شدید مخالفت کی اور کہا کہ یہ مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت کرنے والا بل ہے، جسے کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کیا جا سکتا۔مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ یہ کیسا انصاف ہے کہ جو چیز ہماری ہے، اس کی حفاظت کوئی اور کرے؟ انہوں نے اس بل میں موجود تمام نقائص پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس بل کی موجودگی مسلمانوں کے لیے نہ صرف ایک مذہبی مسئلہ ہے بلکہ ہمارے آئینی حقوق پر حملہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آئین کی حفاظت کی جائے گی تو ہی ملک بچ سکے گا اور اگر آئین کو پامال کیا گیا تو ملک کی سالمیت خطرے میں پڑ جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جمعی علما ہند ہند سیاسی تنظیم نہیں ہے، بلکہ ایک مذہبی تنظیم ہے جس کا مقصد ملک میں امن، محبت اور بھائی چارہ قائم رکھنا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسلمان اپنے وطن سے محبت کرتے ہیں اور اس کی سالمیت کے لیے پرامن رہنا چاہتے ہیں۔مولانا مدنی نے کہا کہ آندھرا پردیش میں جمعی علما ہند ہند کی اس سے پہلے کوئی کانفرنس نہیں ہوئی تھی اور یہ اس بات کا غماز ہے کہ یہاں کے مسلمان اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے متحرک ہیں۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اس کانفرنس میں پانچ لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ آندھرا پردیش کے مسلمان اس وقت ملک میں ہونے والی تبدیلیوں سے بخوبی واقف ہیں اور ان میں یہ تشویش ہے کہ یہ ملک کس سمت جا رہا ہے۔مولانا مدنی نے کہا کہ اس وقت مرکزی حکومت وقف ترمیمی بل لا رہی ہے اور ساتھ ہی یکساں سول کوڈ کے نفاذ کی بات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اپنے قدموں پر نہیں، بلکہ دو بیساکھیوں پر کھڑی ہے، جن میں سے ایک نتیش کمار اور دوسری چندرابابو نائیڈو کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اس وقت ملک میں سب سے بڑا خطرہ آئین کی حفاظت کا ہے تو اس کا حل ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ آئین کی حفاظت نہ صرف حکومت کی بلکہ عوام کی بھی ذمہ داری ہے۔مولانا نے مزید کہا کہ یہ بل مسلمانوں کے وقف کے حق کو چھیننے کی ایک سازش ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت مسلمانوں کے مذہبی حقوق میں مداخلت کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقف کی حفاظت کے لیے یہ بل لایا جا رہا ہے لیکن اس میں کی جانے والی تبدیلیاں یہ ثابت کرتی ہیں کہ یہ بل مسلمانوں کو ان کی مذہبی املاک سے محروم کرنے کے لیے لایا جا رہا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس بل کو فوری طور پر رد کیا جائے تاکہ آئین کی حفاظت کی جا سکے اور ملک میں امن قائم رکھا جا سکے۔ مولانا مدنی نے کہا کہ مسلمان کسی بھی قیمت پر وقف ترمیمی بل کو قبول نہیں کریں گے۔ اس موقع پر جمعی علما ہند کے دیگر رہنما بھی موجود تھے جن میں مفتی معصوم ساقب، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی اور مفتی غیاث الدین رحمانی شامل تھے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ناخواں والی سڑک پر پانی کی سپلا ئی پائپ لائنیںخستہ حال روزانہ سینکڑوں لیٹر پانی ضائع ،لوگوں نے برہمی کا اظہار کیا
پیر پنچال
شدید بارش سے چھترال کے متعدد علاقوں کا رابطہ ایک مرتبہ پھر منقطع نیاتعمیر شدہ پل بارش اور سیلاب کے آگے برائے نام ثابت ، مقامی لوگ بے حال
پیر پنچال
اثر خبرکا | چاند نگر میں صفائی اور پانی کی صورتحال پرجے ایم سی حرکت میں سیوریج کا مین ہول بند کردیا،صفائی ستھرائی کی گئی،لوگ خوش
جموں
ریاستی درجہ بحالی کے حق میں جموں میں کانگریس کا احتجاج | پولیس نے راج بھون مارچ ناکام بنایا،آج دہلی کی طرف مارچ ہوگا
جموں

Related

برصغیر

۔7 کروڑ سے زیادہ بچوں کے آدھار | سکولوں کے ذریعے اپ ڈیٹ شروع کئے جائیں گے

July 21, 2025
برصغیرتازہ ترین

کل جماعتی میٹنگ: حزب اختلاف نے وزیر اعظم مودی سے پہلگام، ٹرمپ، بہار کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بولنے کا کیا مطالبہ

July 20, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

ریاستی درجہ ہمارا حق ، جموں کشمیر میں یوٹی نظام ناقابل قبول:عمر عبداللہ

July 20, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے قبل آل پارٹیز اجلاس طلب

July 20, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?