سرینگر //وقف بورڈ وائس چیئرمین نظام الدین بٹ جمعہ کو عہدے سے مستعفی ہوگئے۔بٹ، جو پی ڈی پی کے سینئر لیڈر ہیں، نے گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی اور اپنا ستعفیٰ پیش کیا۔بٹ نے کہا’’ میں گورنر سے ملاقی ہوا اور اپنا استعفیٰ پیش کیا‘‘۔اس سے قبل ہی سیاسی تقرریوں کے ذریعے عہدوں پر براجمان 27 افراد نے استعفیٰ پیش کئے تھے۔