Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

وقف بل جبراً مسلط ،آئین پر حملہ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں سونیا کااظہارِ خیال

Mir Ajaz
Last updated: April 3, 2025 9:48 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

نئی دہلی//کانگریس کی سابق صدر اور راجیہ سبھا رکن سونیا گاندھی نے وقف ترمیمی بل کے حوالے سے حکمراں جماعت پر سخت حملہ بولا ہے۔ انہوں نے بل اور اسے منظور کرانے کے لیے حکومت کی جانب سے کی گئی جلد بازی پر سخت تنقید کی ہے۔ سونیا گاندھی کے مطابق یہ بل جبراًپاس کرایا گیا ہے اور اسے زبردستی مسلط کیا گیا ہے۔ مذکورہ باتیں سونیا گاندھی نے کانگریس پارلیمانی پارٹی(سی پی پی)کی جنرل باڈی میٹنگ میں کہیں۔ میٹنگ میں سونیا گاندھی کے علاوہ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی بھی موجود تھے۔قابل ذکر ہے کہ وقف ترمیمی بل راجیہ سبھا میں پیش کیے جانے سے قبل سی پی پی کی یہ میٹنگ ہوئی تھی۔ اس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ کل لوک سبھا میں وقف ترمیمی بل 2024 پاس ہو گیا اور آج اسے راجیہ سبھا میں پیش کیا جانا ہے۔ اس بل کو جبرا پاس کیا گیا ہے۔ ہماری پارٹی کا موقف واضح ہے۔ یہ بل آئین پر ایک حملہ ہے۔ یہ ہمارے معاشرے کو مستقل طور پر پولرائزڈ رکھنے کی بی جے پی کی منصوبہ بند حکمت عملی کا حصہ ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت ملک کو کھائی میں ڈھکیل رہی ہے۔ حکومت تعلیم، شہریوں کے حقوق، لوگوں کی آزادی، ہمارے وفاقی ڈھانچے اور انتخابات کے انعقاد کسی کو بھی نہیں بخش رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے دعوی کیا کہ اب ہمارا آئین صرف کاغذوں پر رہ جائے گا۔ ہم جانتے ہیں کہ ان کا ارادہ اسے بھی تباہ کرنے کا ہے۔میٹنگ میں اراکین پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ ہم تمام کے لیے ضروری ہے کہ ہم صحیح اور انصاف کے لیے لڑتے رہیں۔ مودی حکومت کی ناکامیوں کو بے نقاب کریں۔ حکومت ہر چیز پر نظر رکھنا چاہ رہی ہے۔ ہمیں اسے لوگوں کے سامنے لانا ہوگا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم نے 2014-2004 کے دوران کیے گئے کئی اقدامات کو اپنی ذاتی کامیابیوں کے طور پر ری برانڈ، ری پیکج اور مارکیٹنگ کیا ہے۔سونیا گاندھی نے دونوں ایوانوں کے کام کاج پر بولتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن لیڈران کو بولنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ حکمراں جماعت اکثر کانگریس کو اپنے مسائل اٹھانے کی اجازت نہ دینے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کرتی رہی ہے۔ بی جے پی کے اراکین کانگریس کے زیر اقتدار ریاستی حکومتوں کے بارے میں جھوٹ پھیلانے کے لیے جارحانہ رخ اختیار کرتے ہیں۔ انہوں نے پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ سے گزارش کی ہے کہ وہ بھی اسی طرح جارحانہ رخ اختیار کرتے ہوئے بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستی حکومتوں کی ناکامیوں اور غلط حکمرانی کو سب کے سامنے لائیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کو اب انصاف ملے گا: منوج سنہا
تازہ ترین
کولگام میں امرناتھ یاترا قافلے کی تین گاڑیاں متصادم: 10 سے زائد یاتری زخمی
تازہ ترین
امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار 49 یاتریوں کا بارہواں قافلہ روانہ
تازہ ترین
13 جولائی: پائین شہر کے نوہٹہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پابندیاں عائد، لیڈران گھروں میں نظر بند

Related

برصغیر

غیر قانونی تبدیلی مذہب کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا:یوگی

July 12, 2025
برصغیر

احمدآباد طیارہ حادثہ | رپورٹ میںایندھن کے معاملے پر حیران کن انکشافات

July 12, 2025
برصغیر

دہلی میں 4منزلہ عمارت گرنے کا المناک حادثہ | 2 ہلاک، 8زندہ نکالے گئے | امدادی کارروائیاں جاری

July 12, 2025
برصغیر

مینوفیکچرنگ شعبہ ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت | 51ہزار لوگوں میں تقررنامے تقسیم حکومت کی توجہ نجی شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے پرمرکوز :مودی

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?