Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

وقف بل آئین پر حملہ | حکومت کنفیوژن پھیلا رہی ہے:حزب اختلاف

Towseef
Last updated: April 2, 2025 10:22 pm
Towseef
Share
7 Min Read
SHARE

یو این آئی

نئی دہلی//اپوزیشن نے بدھ کو لوک سبھا میں پیش کئے گئے وقف(ترمیمی)بل 2025کو حکومت کی طرف سے لایا جانے والا آئین مخالف پالیسی کا نتیجہ قرار دیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے اور سماج کو تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہے۔کانگریس کے گورو گوگوئی نے اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو کی طرف سے ایوان میں بل پر بحث کرانے اور اسے منظور کرانے کے لیے پیش کردہ تحریک پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے آج کہا کہ اپوزیشن بھی چاہتی ہے کہ قانون میں ضروری ترامیم کی جائیں لیکن حکومت کی نیت ٹھیک نہیں ہے اور وہ تقسیم کی سیاست میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وقف بل کے حوالے سے کنفیوژن پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ملک کا آئین ہر فرد کے لیے برابری کو یقینی بنانے، بنیادی حقوق کے تحفظ، وفاقی ڈھانچے کے تحفظ اور ملک کی سالمیت کی بات کرتا ہے لیکن حکومت کا یہ وقف بل آئین پر حملہ ہے اور اس کا مقصد انتشار پھیلا کر اور معاشرے کو تقسیم کرکے ووٹ بینک کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یہ کہہ کر کنفیوژن پھیلا رہی ہے کہ بل پر بڑے پیمانے پر بحث ہو چکی ہے جبکہ حکومت اس پر من مانی کرتی رہی اور ایوان میں وسیع بحث کی بات کر کے انتشار پھیلا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اس بل کے حوالے سے ہونے والی میٹنگز کے منٹس ایوان میں رکھے تو سچ سب کے سامنے آجائے گا۔ انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ یہ بل اقلیتی امور کی وزارت نے نہیں بلکہ کسی اور وزارت نے تیار کیا ہے، اس لیے اس میں اقلیتوں کے مفادات کے لیے دفعات نہیں رکھی گئی ہیں ۔ گوگوئی نے کہا کہ کوئی بھی شخص وقف کر سکتا ہے لیکن حکومت اس قانون کے ذریعے کسی شخص کا حق چھیننے کا کام کر رہی ہے۔ یہ بل ملک کی سالمیت، سماج کے اتحاد، شہریوں کے بنیادی حقوق اور آئین کی روح کے خلاف ہے اور اس کے ذریعے حکومت مکمل طور پر انتشار پھیلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بل میں پہلے سے ہی یہ شرط موجود تھی کہ اس میں دو یا دو سے زیادہ خواتین اراکین ہو سکتی ہیں لیکن بی جے پی حکومت نے اسے صرف دو خواتین تک محدود کر دیا ہے۔ حکومت یہ غلط فہمی پھیلا رہی ہے کہ وقف کی دفعات غلط ہیں لیکن حکومت اس میں جو دفعات بنا رہی ہے۔

ناکامیاں چھپانے کی حکومت کی کوشش:اکھلیش | اقلیتوں کے حقوق پر حملہ:عمران پرتاپ گڑھی

یو این آئی

نئی دہلی//سماج وادی پارٹی کے اکھلیش یادو نے لوک سبھا میں کہا کہ مودی حکومت وقف بل کے ذریعے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے یہ بل لائی ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی اس کے ذریعے پولرائزیشن کی سیاست کرکے اپنے کم ہوتے ہوئے ووٹوں کو سنبھالنا چاہتی ہے۔ وقف (ترمیمی)بل 2025پر ایوان میں بحث کے دوران یادو نے کہا کہ نوٹ بندی، کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے، گنگا کی صفائی، اسمارٹ سٹی، آدرش گرام یوجنا وغیرہ میں حکومت کی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے یہ بل لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو حکومت پریاگ راج مہاکمبھ میں بھگدڑ میں ہلاک شدگان کی تعداد نہیں بتا پارہی ہے، وہ وقف املاک کی گنتی کی تیاری میں لگی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بل کے پیچھے کا مقصد کروڑوں مسلمانوں کے گھر اور دکانیں چھیننا ہے اور یہ بل بی جے پی کی فرقہ وارانہ سیاست کی ایک نئی شکل ہے۔ادھر کانگریس کے راجیہ سبھا ممبرعمران پرتاپ گڑھی بدھ کو جب پارلیمنٹ پہنچے تو وہ سیاہ کپڑوں میں نظر آئے۔ انہوں نے اس دوران کہا کہ یہ وقف بل اقلیتوں کے حقوق پرحملہ ہے، اسے ہم ہرگزقبول نہیں کریں گے۔ پرتاپ گڑھی نے اپنے ہاتھوں میں’وقف بل نامنظور ‘کی تختی اٹھا رکھی تھی۔ عمران پرتاپ گڑھی کا یہ انوکھا انداز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ عمران پرتاپ گڑھی نے گزشتہ ماہ ہی پارلیمنٹ میں ممبئی حج کمیٹی کے ذریعہ چلائے جارہے سول سروسزکوچنگ سینٹربند کئے جانے پر تلخ تبصرہ کیا تھا۔ انہوں نے وقف ترمیمی بل 2024کی انوکھے اور منفرد انداز میں مخالفت کی ہے۔

راہل کی پارٹی کے لوک سبھا ممبران کے ساتھ میٹنگ

یو این آئی

نئی دہلی//کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وقف بل کے سلسلے میں بدھ کولوک سبھا میں پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے احاطے میں میٹنگ کی اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ اس بل پر پارلیمنٹ میں اپنا موقف مضبوطی سے پیش کریں۔کانگریس ارکان پارلیمنٹ کی میٹنگ کی صدارت راہل گاندھی نے کی جو صبح تقریباً 9.30بجے شروع ہوئی اور ایک گھنٹے سے زیادہ تک جاری رہی۔ بعد ازاں تمام ممبران پارلیمنٹ لوک سبھا کی کارروائی میں حصہ لینے کے لیے ایوان کی طرف چلے گئے۔یہ معلومات دیتے ہوئے گاندھی نے کہا’’آج ایوان کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے، میں نے پارلیمنٹ ہاس انیکسی میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کے تمام لوک سبھا ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس دوران وقف بل پر کانگریس پارٹی کے موقف کو مضبوطی سے پیش کرنے پر بات چیت ہوئی‘‘۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری قصبے کی گلیاں اور نالیاں بدحالی کا شکار مقامی عوام سراپا احتجاج، انتظامیہ کی بے حسی پر سوالیہ نشان
پیر پنچال
تھنہ منڈی کے اسلام پور وارڈ نمبر 8 میں پانی کا قہر | بی آر ائو اور ٹی بی اے کمپنی کے خلاف عوام سراپا احتجاج
پیر پنچال
پٹھانہ تیر گائوں میں بنیادی سہولیات کی شدید قلت عام لوگوں کو پانی ،بجلی کے علاوہ فلاحی سکیموں کا فائدہ پہنچانے کی اپیل
پیر پنچال
شمالی کمان کے آرمی کمانڈر کا راجوری ایل او سی کے بی جی بریگیڈ کا دورہ افواج کی تیاریوں اور خطرے کے ردعمل کے نظام کا جائزہ، جوانوں کا حوصلہ بڑھایا
پیر پنچال

Related

برصغیر

جیلوں میں بنیاد پرستی بڑھتا ہوا نازک چیلنج | وزارت داخلہ کا ریاستوں اور یوٹیز کو مکتوب | ملی ٹینٹوں کیلئے الگ الگ رہائش کی تجویز

July 13, 2025
برصغیر

غیر قانونی تبدیلی مذہب کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا:یوگی

July 12, 2025
برصغیر

احمدآباد طیارہ حادثہ | رپورٹ میںایندھن کے معاملے پر حیران کن انکشافات

July 12, 2025
برصغیر

دہلی میں 4منزلہ عمارت گرنے کا المناک حادثہ | 2 ہلاک، 8زندہ نکالے گئے | امدادی کارروائیاں جاری

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?